اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزير خآرجہ استنجول میں ترکی، ایران اور آذربائیجان کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترکی، ایران اور آذربائیجان کے وزراء خارجہ کا کل استنبول میں چھٹا اجلاس منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں ترکی کے وزير خآرجہ مولود چاؤش ، ایران کے وزير خآرجہ محمد جواد ظریف اور آذربائیجان کے وزير خارجہ المار محمد یاروف شرکت کریں گے ۔ اس اجلاس میں باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا جائےگا۔
.......
/169